ملتان(جنرل رپورٹر) پنجاب کوآپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن لاہور کی خانیوال کی اراضی سکینڈل میں مطلوب اینٹی کرپشن نے پی سی بی ایل کے دو افسران اور ایک پرائیوٹ شخص کا نام ای سی ایل کیلئے بھجوا دیا جن میں میں چیئرمین بورڈ بریگیڈیئر (ر) فاروق مان ،سیکرٹری بورڈ چوہدری امتیاز احمد اور حافظ عبدالرشید کا نام بھی شامل ہیں ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے ناموں کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوایا ،واضح رہے کہ پنجاب کوآپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن کی خانیوال میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی فروخت کی گئی تھی،اس اراضی پر نجی ہائوسنگ سکیم بنائی گئی تھی اراضی کو انتہائی سستے داموں فروخت کیا گیا جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔