کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی تلاش شروع کر دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی تلاش شروع کر دی ، ڈائریکٹرہائی پرفارمنس کیلئے لیول ٹو کوچنگ کورس مانگا گیا ہے۔ اشتہار کا متن سنٹر کے کوچنگ ہیڈ کیلئے لیوی تھری کورس کیساتھ پانچ سال کاتجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ٹیم کیلئے ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کو تیار کرے گا، سینٹر کے مینجر کیلئے گریجویشن اور پانچ سال کا تجربہ مانگا ہے، خواہشمند افراد عہدوں کیلئے 29 اپریل تک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔