لاہور( سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین پاکستانی کرکٹرز کو ہر سال آسٹریلوی ڈومسیٹک کرکٹ میں کھیلنے کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کو ہر سال سکالر شپ دی جائے گی جو آسٹریلیا میں کوچنگ اور وہاں کی کنڈیشن سے روشناس ہونے کی کوشش کریں گے ۔احسان مانی نے کہا کہ آسٹریلوی نیوساتھ ویلز اکیڈمی کے ساتھ بات چیت ہو گئی ہے اور اب ہر سال قومی کرکٹرز کو سکالر شپ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اس خبر سے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان متعدد بار مثال دے چکے ہیں کہ دنیا میں کرکٹ کا سب سے بہترین سسٹم آسٹریلیا کا ہے اور اس وقت پاکستان کا ڈومسیٹک کرکٹ ڈھانچہ بھی آسٹریلوی طرز پر کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب ڈومیسٹک سطح پر پاکستان میں محض چھ ٹیمیں کھیلتی ہیں۔