راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور (رپورٹر 92 نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگار ) ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا اٹارنی کوالالمپورمیں موجود ہے جبکہ طیارے کے کیس سے متعلق تمام دستاویزات ملائیشیا ارسال کردی گئی ہیں۔پی آئی اے کی کوالمپور پرواز والے مسافر متبادل ذریعے سے اسلام آباد پہنچے ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی کوالالمپور پروازکے مسافروں کی واپسی ہوئی،118مسافربراستہ دبئی پروازنمبرای کے 614کے ذریعے اسلام آبادپہنچ گئے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق 54مسافربراستہ دوحہ رات ایک بج کر40منٹ پر اسلام آبادپہنچے ۔ دریں اثنا وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملائشیا کی جانب سے ضبط کیا گیا پی آئی اے کا طیارہ ن لیگ کے دور میں لیز پر لیا گیا تھا کورونا کی وجہ سے ہم بروقت قسط ادا نہ کر سکے ۔ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ 22 جنوری کو برطانیہ اور24 جنوری کو کوالالمپور کی عدالت میں ہمارے وکلا پیش ہوں گے ۔ملائیشیا نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کیا اور طیارہ قبضے میں لے لیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غبارے سے ہوا نکلنے کے بعداب پی ڈی ایم سینٹ اور ضمنی دونوں انتخابات میں حصہ لے گی۔ چودھری نثار اپنے حلقے میں جوکام35 سال میں نہ کرسکے ہم نے 35 ماہ میں کر دکھا ئے ۔