کراچی (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم نے تکنیکی مہارت استعمال کرتے ہوئے اے ٹی آر 72 طیارے کو قابل استعمال بنالیا۔ پی آئی اے کا اے ٹی آر 72 طیارہ مارچ 2018 سے گراونڈ کیا گیا تھا، انجینئرنگ ٹیم کے محنتی کارکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طیارے کو دوبارہ قابل پرواز بنالیا، اپنے وسائل استعمال کرنے سے قیمتی زرمبادلہ کی خاطر خواہ بچت بھی ہوئی، اے ٹی آر طیارے کو آزمائشی پرواز کے بعد گزشتہ روز کراچی سے سکھر کی دو طرفہ معمول کی پروازوں کیلئے آپریٹ کیا گیا، طیارے کے آپریشنل ہونے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اے ٹی آر 72 طیاروں کی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔