اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ ساتھ نہ بھی آئیں تو دھرنے میں لوگوں کا سیلاب ہوگا، مسلم لیگ ن دھرنے میں شامل نہ ہونے کی غلطی کی متحمل نہیں ہوسکتی،چارٹرآف ڈیمانڈمیں عمران خان کا استعفی،اسمبلیوں کی تحلیل اورنئے الیکشن شامل ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہمیں لوگ کہہ رہے ہیں کہ اب وعظ ونصیحت نہ کرو اسلام آباد لے کرچلو،بلاول بھٹو کا شکریہ انھوں نے سیاسی و اخلاقی حمایت کا کہا، پیپلز پارٹی کے جیالے ہماری صفوں میں شامل ہوں گے ،جس حکومت کو ٹھیک نہیں سمجھتے اس کے خلاف آخر تک جائیں گے ،وزیر داخلہ کہتے ہیں ہم نے اسلام آباد نہیں آنا توپھرانہیں کیا پریشانی اورخوف ہے ؟۔