لاہور، کراچی(نامہ نگار،92 نیوز رپورٹ)پی آئی اے نے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر بڑی رعایت کا اعلان کر دیا، 14 اگست جشن آزادی پیکج کے طور پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان کرائے میں 14 فیصد رعایت ہو گی،سامان کی مد میں بھی غیر معمولی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے ،73 ویں یوم آزادی کی نسبت سے ہر مسافر73 کلو سامان اپنے ساتھ مفت لے جا سکیں گے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سکیم 7 اگست تا 14 اگست 2020 تک لاگو رہے گی۔پی آئی اے نے ملتان، سکھر، گوادر سے یوم آزادی کے موقع پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا بھی اعلان کر دیاہے ۔ 13 اگست سے ملتان، سکھر اور گوادر کو پروازوں کے ذریعے ملک کے دیگر شہروں سے منسلک کردیا جائے گا، پی آئی اے کے سی ای اوارشدملک کاایک اوراحسن اقدام،قومی ایئرلائن کی پروازوں کاغیراعلانیہ معائنہ،ارشدملک نے پی آئی اے کی پروازپی کے 309کے ذریعے اکیلے سفرکیا،دوران پروازمسافروں کودی جانے والی سہولتوں اورایس اوپیزپرعملدرآمدکاجائزہ بھی لیا،ارشدملک مسافروں میں گھل مل گئے ،مسافروں نے کھل کراپنے خدشات بیان کئے ،ارشدملک پروازسے اترکربغیرکسی سے ملے باہرچلے گئے ،پی آئی اے عملے اورافسران کی دوڑیں لگ گئیں۔