لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کی بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے پاکستان کڈنی لیور انسٹی ٹیوٹ کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں وائے ڈی اے پاکستان کے سینئر عہدے داران سمیت سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ایڈوکیٹ اظہر صد یق اور عبداللہ ملک ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔سینئر ایڈوکیٹ سپریم اظہر صدیق کا کہنا تھاکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے صحت میں جعلی پراپیگنڈے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔