لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت پی کے ایل آئی میں بورڈ آف گورنرزکاپہلااجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کیپٹن(ر) ثاقب ظفر، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی، چیئرمین بورڈآف گورنرزڈاکٹرجاویدرضاگردیزی اوردیگرممبران میں تازین ضیائ، خسروپرویزخان، علی آغا، خلیل احمد اورعنبرین عرفان نے شرکت کی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے پی کے ایل آئی بورڈآف گورنرزممبران سے ادارہ کی کارکردگی کومزیدبہترکرنے کے حوالہ سے روڈمیپ پرتبادلہ خیال کیا۔۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدپاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ نئے بورڈآف گورنرزکے بعد بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرے گا۔پی کے ایل آئی کانیابورڈآف گورنرزنئے قانون اوروزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق تشکیل دیاگیاہے ۔ اب پی کے ایل آئی میں جگراورگردے کی پیوندکاری کے علاوہ ریسرچ ورک پرخاصی توجہ دی جائے گی۔ پی کے ایل آئی کے نئے بورڈآف گورنرزمیں قابل شخصیات کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ نئے ایکٹ اوربورڈآف گورنرزکابنیادی مقصدآنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے اقدامات اٹھاناہے ۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے مزید کہا کہ پی کے ایل آئی کی ہرمہینے کارکردگی کاجائزہ لیاجائیگا۔پی کے ایل آئی کی استعدکارکومزیدبڑھانے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ پی کے ایل آئی میں مریضوں کیلئے دوستانہ ماحول مہیاکرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔