اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کو گرانے کی خواہش رکھنے والی پی ڈی ایم کی جان نکل چکی ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے ، اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی، ناکامی اور ہزیمت رہ گئی ، منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے عوام کی نظروں سے گرگئے ۔ انہوں نے کہا ن لیگی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، براڈ شیٹ معاملے نے این آر او کی سیاست کو آشکار کیا، یہ ان کے لئے پاناما 2 ثابت ہوگا۔