کراچی(سٹاف رپورٹر)پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث ادارے کا 8 ماہ کے دوران مجموعی خسارہ 35ارب جبکہ آپریٹنگ خسارہ24 ارب روپے سے زائد رہا۔ پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ نے اگست2017ء میں ذمہ داریاں سنبھالی تھیں ۔انتظامیہ کی ناتجربے کاری کے باعث خسارہ مزید بڑھ گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کو ستمبر2017ء میں 2 ارب،اکتوبرمیں 4 ارب،نومبرمیں 4 ارب 51 کروڑ ، دسمبرمیں 5 ارب روپے ، جنوری 2018ء میں خسارہ 4 ارب 25 کروڑ، فروری میں 4 ارب 63 کروڑ، مارچ میں 6 ارب 16 کروڑ اوراپریل میں 4 ارب سے زائد کا خسارہ ہوا۔