کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما میاں رضا ربانی نے پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کیسا احتساب، کیسی شفافیت اور کون سی اچھی حکمرانی، نیب آرڈیننس سے حکومت نے خود کو این آراو دے دیا ہے ۔ سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کابینہ، ذیلی کمیٹیوں،مشترکہ مفادات کونسل اور سٹیٹ بینک کو نیب کی پہنچ سے دور کردیا گیا، حکومتی شخصیات، فورمز اور فیصلوں کو تحفظ دینے کے بعد پی ٹی آئی کا احتساب کا بیانیہ دم توڑ گیا،پی ٹی آئی نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا کہ ریکارڈ مہنگائی کے بعد اگلا الیکشن جیتنا ممکن نہیں، نیب آرڈیننس سے پیش بندی کی جارہی ہے ، اپوزیشن کو الیکشن سے پہلے نا اہل کرانا چاہتے ہیں۔یہ نیب نہیں اپوزیشن آرڈیننس ہے ۔انہوں نے کہا نیب آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، یہ کالا قانون ہے ،یہ آرڈیننس حکومتی این آر او ہے ،واضح ہوگیا این آر او کس کو ملا ہے ،این آر او کون مانگ رہا ہے ۔