کراچی (کلچرل رپورٹر) پی ٹی وی نے موسیقی کے پروگرام ’’ست رنگیا سیزن2‘‘ کی ریکارڈنگ شروع کر دی۔ اسلام آباد مرکز کی پیشکش میں موسیقی کے تمام رنگ موجود ہیں ۔پروگرام میں نامور گلوکاروں کے ساتھ ساتھ نئے نوجوان گلوکاروں کو بھی متعارف کروایا جا رہا ہے ۔پروگرام میں اب تک حمیرا چنا،علی عباس ، عمران علی اختر ،جابر عباس،مدحت ہدایت اویس نیازی ،بانو رحمت ،نعمان لاشاری ،عدنان رضا ، زریاب ظہور ، ذیشان ذینی،محمد زبیر،کاشف علی بابر ،نرمل رائے اور نئے گلوکا ر جو اس پروگرام میں متعارف کروائے گئے ان میں مہر انجم،منظور بلتستانی ،حارث والحق ،رچی رابنسن شامل ہیں۔ پروڈیوسر خرم لطیفی اس سے پہلی بھی پی ٹی وی اسلام آباد سنٹر سے کئی موسیقی کے پروگرام ناظرین کے لیے تیار کر چکے ہیں۔