اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا اسلام آباد میں سینیٹ نشست پر شکست، ضمنی انتخابات میں مسلسل ہار کے بعد وفاقی کابینہ میں بحرانی کیفیت اور پنجاب میں جہانگیر ترین بلاک سامنے آگیا ہے ۔خیبر پختونخوا میں 3مشیروں کا ایک دم استعفیٰ دینا یہ سب نوشتہ دیوار ہیں مگر خان صاحب کی آنکھوں پر اقتدار کی پٹی ہے ۔