اسلام آباد( سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی کو فعال کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ پارٹی کے تنظیمی امور اور اس کے آئینی معاملات اور منشور پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نوازشریف کو بیرون ملک اجازت کے معاملہ پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔جے یو آئی (ف) کے ملک بھر میں احتجاج کے حوالے سے پلان بی پر بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی شریک ہوں گے ۔ کور کمیٹی اجلاس