مکرمی ! الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ (پی ای سی اے 2016) کے تحت پی ٹی اے کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر دیئے گئے غیر قانونی مواد کو بلاک کرے یا ہٹائے۔ اس میں ایسا مواد شامل ہوسکتا ہے ، یعنی گستاخانہ ، غیر مہذ .بانہ ، فحش نگاری ، بدنامی ، نقالی اور ریاست مخالف پروپیگنڈا وغیرہ۔ پی ٹی اے ایسے مواد کو پی ای سی اے 2016 کی دفعات کے مطابق مکمل طور پر شناخت کرتا ہے اور پھر کارروائی کرسکتا ہے۔ پی ٹی اے عوام کو نقصان دہ ، غیر قانونی اور ممکنہ نقصان دہ مواد سے بچانے کے لئے پرعزم ہے۔ جبکہ کچھ حلقوں کی طرف سے پی ٹی اے کے اس اختیار کو فرد کی آزادی کے حقوق پر "حملہ" قرار دینے کا واویلا کیا جا رہا ہے یا کسی مخصوص فرد کے لئے آن لائن آزادی کو محدود کرتا ہے جو کہ حقائق خلاف ہے۔ میری پی ٹی اے حکام سے التماس ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی سے کسی صورت چسم پوشی نہ برتیں تاکہ معاشرہ کو گمراہی کے اندھے کنویں میں چھلانگ لگانے سے بچایا جا سکے۔ (مومنہ بھٹی راولپنڈی)