راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 106 رنز بنالیے ہیں۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان کو جلد ہی دو کامیابیاں مل گئیں۔ڈین ایلگر 15 وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر ہی بولڈ کردیا۔ فاف ڈپلسی اس اننگز میں بھی ناکام رہے اور 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے جب کہ ایڈن مارکرم نعمان علی کو شارٹ مارنے کے چکر میں کیچ دے بیٹھے وہ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 2، نعمان علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر آؤٹ جب کہ فہیم اشرف 78 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔