لاہور(نامہ نگار)شاہ عالم مارکیٹ بورڈ کے صدرحاجی حنیف نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں پیاف فاؤنڈرز الائنس اس سال بھی بھاری اکثریت سے جیتے گا ،انہوں نے کہا کہ لاہور بھر کی مارکٹیں عرفا ن اقبال شیخ کی بھر پور حمایت کر رہی ہیں جسکی وجہ انکی تاجروں کے لئے خدمات ہیں ،انہوں نے پے اف فاؤنڈرز الائنس سے پرُ زور اپیل کی ہے کہ لاہور چیمبر کے الیکشن کے بعد چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں ۔