لاہور(نامہ نگار)گلبرگ بورڈ کے صدر وقار حسین نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس پورے لاہور کے تاجروں کی آواز بن چکا ہے ،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں پیاف فاؤنڈرز الائنس عرفان اقبال شیخ کی قیادت میں کامیاب ہو گا اور مخالف گروپ کو بھاری اکثریت سے کلین سویپ کرے گا، انہوں نے کہاکہ لاہور چیمبر آف کامرس واحد ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے تاجروں کے مسائل کو نہ صرف اجاگر کیا جاتا ہے بلکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل بھی کروایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلبرگ کے تمام تاجروں نے پیاف فاونڈرز الائنس کی غیر مشروط حمایت کی ہے ماضی کیطرح اس مرتبہ بھی پیاف فاؤنڈر ز الائنس ہی فتح کے جھنڈے گاڑھے گا۔