سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 92نیوز میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) میاں محمدرشید آستانہ عالیہ سیال شریف آئے ، انہوں نے پیرآف سیال پیرخواجہ حمیدالدین سیالویؒ کی رحلت پر صاحبزادہ محمدقاسم سیالوی،سابق ایم پی اے صاحبزادہ نظام الدین سیالوی اوردیگرصاحبزدگان سے اظہارتعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے پیرحمیدالدین سیالویؒ کی رحلت کوناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔میاں محمدرشیدنے مزارپیرحمیدالدین سیالوی پر حاضری دی اور خصوصی دعاکی۔