مکرمی !انگریز سرکار نے 1843 ء میں سندھ پر قبضہ کرکے بمبئی پریزیڈینسی میں شامل کردیا کراچی کی اسٹریٹجک اہمیت کو دیکھتے ہوئے اسے جدید شہر بنانے کی بنیاد رکھی جو 1914 ء تک جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا اناج ایکسپورٹ کرنے والا شہر بن گیا اور پیرس آف ایشیا قرار پایا، تقسیم ہند کے بعد کراچی پاکستان کا دارالحکومت بنایا گیا جسے بعد میں اسلام آباد منتقل کردیا گیا لیکن کراچی کی آبادی اور معاشی ترقی کی رفتار میں کوئی کمی نہ آئی پورے پاکستان سے لوگ روزگار کی خاطر کراچی کا رخ کرتے ہیں منی پاکستان کہلانے والا شہر قائد نہ صرف پاکستان کا سب سے بڑا شہر بلکہ صنعتی تجارتی تعلیمی مواصلاتی و اقتصادی مرکز بھی ہے۔ اس کے باوجود کراچی پاکستان کا 65 فیصد جبکہ سندھ کا 93 فیصد ریونیو پیدا کرتا ہے اور ستم بالائے ستم آج کراچی کے باسی بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔(انشال راؤ)