پیرس( ویب ڈیسک) پیرس میں دنیا کی سب سے بڑی انڈور آئس رِنک عوام کے لیے کھول دی گئی ہے ۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی انڈورآئس رِنک عوام کے لئے کھول دی گئی ہے جہاں لوگ بڑی تعداد میں پہنچے اور سرد موسم میں اسکیٹنگ کے ایڈونچر سے لطف اندوزہوتے ہوئے دکھائی دئیے ۔برف کا یہ میدان 8جنوری تک کھلا رہے گا۔