شیخوپورہ(عظیم احمد یزدانی سے )تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر اور جانشین مولانا خادم حسین رضوی، حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ ہماری گردنیں نبی کریم ﷺ کی عزت و ناموس و حرمت کے تحفظ کیلئے کٹنے کو تیار ہیں، پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، باباجی کی اچانک وفات اگرچہ بہت بڑا صدمہ ہے مگر تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں روزنامہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ بابا جی نے جس جدوجہد اور تحریک کیلئے خود کو وقف کررکھا تھا انشاء اﷲ وہ تحریک ہر حال میں جاری رہے گی ، اضلاع کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جارہا ہے ، بابا جی کے چالیسویں کے بعد وہ پنجاب بھر کے اضلاع کے تنظیمی و تبلیغی دورے کریں گے ، مولانا خادم حسین رضوی ایک ذات کا نہیں بلکہ ایک تحریک جدوجہد اور انجمن کا نام تھے ، وہ حکمرانوں کو یہی بات باور کرارہے تھے کہ حرمت رسول ﷺ پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ، مولانا کی وفات پر جس طرح بھارتی میڈیا نے شر انگیزی پھیلائی وہ دراصل اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا خوف ہے ۔ سعد رضوی شیخوپورہ(عظیم احمد یزدانی سے )تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر اور جانشین مولانا خادم حسین رضوی، حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ ہماری گردنیں نبی کریم ﷺ کی عزت و ناموس و حرمت کے تحفظ کیلئے کٹنے کو تیار ہیں، پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، باباجی کی اچانک وفات اگرچہ بہت بڑا صدمہ ہے مگر تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں روزنامہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ بابا جی نے جس جدوجہد اور تحریک کیلئے خود کو وقف کررکھا تھا انشاء اﷲ وہ تحریک ہر حال میں جاری رہے گی ، اضلاع کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جارہا ہے ، بابا جی کے چالیسویں کے بعد وہ پنجاب بھر کے اضلاع کے تنظیمی و تبلیغی دورے کریں گے ، مولانا خادم حسین رضوی ایک ذات کا نہیں بلکہ ایک تحریک جدوجہد اور انجمن کا نام تھے ، وہ حکمرانوں کو یہی بات باور کرارہے تھے کہ حرمت رسول ﷺ پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ، مولانا کی وفات پر جس طرح بھارتی میڈیا نے شر انگیزی پھیلائی وہ دراصل اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا خوف ہے ۔