مکرمی !ہر سال بجٹ کے مو قع پر حکومت تنخواہوں میں اضا فے کے ساتھ پینشن میں بھی اضا فے کی نوید سنا تی ہے لیکن الا ئیڈ بینک نے آخری با ر 1999؁ء میں پینشن میں اضا فہ کیاتھا ۔ حکومت کئی بار پینشن میں اضا فے کا اعلا ن کر چکی ہے لیکن بینک انتظامیہ غریب پینشنرو ں کو ان کا حق نہیں دیا گیا جبکہ بینک میں پینشن اکا ونٹ مو جو د ہے جس میں ملا زمین کی تنخواہو ں سے کٹوتی کر کے پیسے جمع کئے جا تے ہیں اربو رں روپے پینشن اکا ونٹ میں مو جو د ہیں۔ بینک کے پینشنروں کی آہ و فریا د سن کر وفا قی محتسب نے بینک میں ٹرسٹ کے طور پر مو جو د پینشن اکا ونٹ کا آڈٹ کرنے کا حکم جا ری کرتے ہو ئے واضح الفا ظ میں یہ با ت کہی کہ یہ پینشنرو ں کا اکا ونٹ ہے اور اسکا فا ئدہ پینشنرو ں تک ہر حالت میں پہنچنا چاہئے خدا کر ے کہ بینک پینشنرو ں کو ان کا جا ئیز حق مل سکے۔ (مسرور احمد مسرور گلشن اقبال کراچی)