کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی کراچی میں انکے ذاتی معالج کی زیرنگرانی فی الفورعلاج نہ کرانے ،سلیکٹڈ حکومت کے سیاسی انتقام پرمبنی احتساب،ملک میں ہوشربا مہنگائی،معاشی بدحالی اورناکام خارجہ پالیسی کیخلاف بدھ 20 نومبرکودوپہر3 بجے کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا،پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدرصوبائی وزیراطلاعات سعید غنی،سیکریٹری جنرل جاوید ناگوری،آصف خان نے آصف زرداری کی کراچی میں ذاتی معالجین سے فوری علاج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاج کرانا آصف علی زرداری کاحق ہے ،حکومت کا ذاتی معالج سے علاج میں روڑے اٹکاناخلاف قانون ہے ،انہوں نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن اورذیلی تنظیموں کے عہدیداروں، کارکنوں اورمظاہرے میں بھرپورشرکت کی اپیل کی۔