اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی،خبرنگار خصوصی، صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کرتے ہوئے خورشید شاہ کو مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک دیدیا ۔ خورشید شاہ، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے ۔ادھر آصف زرداری نے پارٹی رہنمائوںسے گفتگو میںکہا کہ اعتزاز احسن صدر کیلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہونگے ، اعتزاز جیسا قابل رہنما ہی پاکستان کا صدر ہونا چاہیے ،ان سے بہتر امیدوار کسی جماعت کے پاس نہیں ، دوسری جماعتوں سے اعتزاز احسن کیلئے حمایت لیں گے ۔انہوںنے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم کے انتخاب میں اپنی حکمت عملی اختیار کی، شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ کی سربراہی میںوفد نے ایاز صادق سے ملاقات کی اور صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن کی حمایت مانگ لی ، وفد نے اعتزاز کی حمایت کے بدلے میںسینٹمیںتعاون کی یقین دہانی کرائی، ایاز صادق نے قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا، عید سے قبل پیپلزپارٹی رہنمائوںکی شہباز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے ۔ صباحنیوز کے مطابق آصف زرداری نے اعتزاز احسن کی نامزدگی کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن کو اعتماد میں لے لیاجس کے بعد صدر مجلس عمل نے ن لیگ کو رضامند کرنے کی ذمہ داری لے لی۔