لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پیپکو کے پہلے پیپکو ملازم نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی۔ ڈاکٹر اے آر ساجد نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ریگولر طالبعلم کے طور پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ سالانہ کانووکیشن میں چانسلر و گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔ پیپکو ملازم ڈاکٹر اے آر ساجد کا تعلق بھوئے آصل سے ہے ۔