لاہور(نامہ نگار)ترجمان پنجاب سوشل سکیورٹی ڈاکٹر بندیشہ کے مطابق کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی تنویر اقبال تبسم کی جانب سے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں میرٹ اور شفافیت کے فروغ کیلئے پیڈا ایکٹ کے تحت جعلی ڈپلومہ ثابت ہونے پر محکمہ کے تین ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے ۔ برخاست ہونے والے ملازمین میں ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی فیصل آباد (ویسٹ ) کے جونیئر ٹیکنیشن عامر ولد طالب، سنیئر ٹیکنیشن اسلم ولد صدیق ،جونیئر ٹیکنیشن فخرولد شریف شامل ہیں ۔تینوں ملازمین کے کیسسز کو قانون کے مطابق ریکوری کیلئے انٹی کرپشن میں بھیجا جارہا ہے ۔بعدازاں کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی تنویر اقبال تبسم کا سوشل سکیورٹی ایم این سی ایچ ہسپتال کوٹ لکھپت کا بھی دورہ کیا ۔گائنی ٹاور کے حوالے سے کی گئی پیشرفت کے بارے ایم ایس ہسپتال اور ڈائریکٹر ڈو یلپمنٹ کی کمشنر سوشل سکیورٹی کو بریفنگ دی۔