لاہور(جنرل رپورٹر )پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ) پنجاب کا 14 جولائی کودفتر وزیراعلی پنجاب 7۔کلب روڈ لاہورپر احتجاج کی تیاریوں کے حوالہ سے آن لائن اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ پیکٹ پنجاب کے صوبائی صدر کاشف شہزاد چودھری نے صدارت کی۔ اجلاس میں شہزاد ندیم قیصر، ملک ارشاداحمد، افتخارحسین بابر، واصل خان، محمد کاشف بٹ، عائشہ حسن، مدیحہ ظہیر خان، نشیط اعجاز، شازیہ خانم، ظہیر بابر محمدوقار گجر، سمیہ شفیق، تسکین زہرا، محمد نعیم، منزہ ورک، شہزاد احمد مسعود، راجہ محمد ریاض و ڈویژنل وضلعی صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میں احتجاج کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی صدر کاشف شہزاد چودھری نے تمام اضلاع کو احتجاج میں شرکت کیلئے اساتذہ کی تعداد کے ٹارگٹ دے دیئے ہیں۔