لاہور(سپورٹس ڈیسک)انضمام الحق کی جانب سے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد چیئرمین سلیکشن کمیٹی کا عہدہ خالی ہو گیا ہے اور اس عہدے کے لیے سابق کوچز معین خان اور محسن خان کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔محسن حسن خان پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ تھے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کے نئے ممبران کے اشتہار دے گا اور درخواست جمع کرانے والے کھلاڑیوں میں سے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین کا انتخاب کیا جائے گا۔