لاہور(سپورٹس رپورٹر )کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر چھ ماہ بعد کارپوریٹ سیکٹر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، پریمئر سپر لیگ کے زیر اہتمام پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ملتوی ہونے والے میچز کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔ عامر کیبل کرکٹ گرائونڈ اور ویلنشیا کرکٹ گرائونڈ میں چار مقابلے ہوئے ۔ عامر کیبل کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈیجیٹل پلاننگ سروسز نے آئی سی آئی کو 61 رنز ، دوسرے میچ میں ایبکس کی ٹیم نے سیماٹکس ٹیکنالوجی کو 7 وکٹوں ،ویلنشیا کرکٹ گرائونڈ میں پہلے میچ میں ڈیسکون کی ٹیم کی غیر حاضری پر جاز کی ٹیم کو واک آورر دیدیا گیا۔ دوسرے میچ میں نیٹسول نے الباریو انجینئرنگ کو تین وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔