بیجنگ( ویب ڈیسک) چینی باپ نے اپنی ایک جیسی تین بیٹیوں کے لیے ایسا سٹرولر بنایا ہے جس میں تینوں ایک ساتھ بیٹھ کر سیر کو نکلتی ہیں، لوگوں کو ننھی منی بچیوں کو اکٹھے بیٹھا دیکھ کر خوب پیار آتا ہے جس کا وہ بھرپور اظہار کرتے ہیں۔ چینی شہر ژوہائے میں باپ نے اپنی ایک جیسی تین بیٹیوں کے لیے خوبصورت سٹرولر بنا لیا۔ آگے پیچھے اور گول گول گھومنے والے اس سٹرولر پر بیٹھ کر تینوں بیٹیاں سیر کو نکلتی ہیں۔اکٹھے کھیلتی تینوں ننھی بچیوں کو دیکھ کر لوگ خوب پیار کرتے ہیں، کئی تو ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کرتے ہیں جس کی والد صاحب خوش دلی سے اجازت بھی دے دیتے ہیں اور تینوں بچیاں معصوم انداز میں پیارے پیارے سے پوز دے کر ایسے تصویریں بنواتی ہیں جیسے انہیں اسی کام کیلئے گھر سے باہر لایا گیا ہو۔