فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف کی صاحبزادی اور 92 نیوز میڈیا گروپ کے سی ای او میاں رشید کی بھتیجی، چیف ایڈیٹر روزنامہ 92 نیوز حیدر امین کی ہمشیرہ کی دولہا محمد ابوبکر کیساتھ شادی کے سلسلہ میں تقریب فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ نکاح کی تقریب 27 ویں رمضان المبارک کو مسجد نبوی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم میں ہوئی تھی اور اس سلسلہ میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام گزشتہ روز کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور،عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری، معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری، صوبائی وزرا چودھری ظہیر الدین خاں، اجمل چیمہ، راجہ ہمایوں، ترجمان وزیراعلیٰ شہباز گل، ارکان قومی اسمبلی نواب شیر وسیر، راجہ ریاض احمد، میاں فرخ حبیب، شیخ خرم شہزاد، فیض کموکا، علی گوہر بلوچ، شہباز بابر گجر، ارکان صوبائی اسمبلی علی اختر، میاں خیال کاسترو، شکیل شاہد، لطیف نذر، میاں طاہر جمیل، سابق وزرا مشتاق چیمہ، سابق ایم این اے چودھری اشفاق، ممتاز صنعتکار میاں طیب، میاں لطیف، رانا افضل خاں، چیئرمین ایف ڈی اے ڈاکٹر اسد معظم، صاحبزادہ حسن رضا، آر پی او غلام محمود ڈوگر، سی پی او اظہر اکرام ، ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر، سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق، آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ، سی ٹی او محمد آصف ظفر چیمہ، صدر ایوان صنعت و تجارت ضیائعلمدار، گروپ ایڈیٹر ارشاد عارف، عارف نظامی، ہارون رشید، رانا عظیم، اوریا مقبول جان، رؤف کلاسرا، بیوروچیف فیصل آباد میاں شفیق اور مختلف شعبہ زندگی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔