لاہور(اپنے رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد ایل ڈی اے نے 13 ارب 89 کروڑ 60 لاکھ کی لاگت کے چار منصوبوں کے پی سی ون حکومت پنجاب کو منظوری کیلئے ارسال کردیے ہیں۔ایل ڈی اے نے نیسپاک کے ساتھ چاروں پراجیکٹ کے پی سی ون مکمل کئے جو اب پی اینڈ ڈی میں حتمی منظوری کیلئے ارسال کیے ہیں، شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کی تعمیر کا 5ارب 34 کروڑ ، شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کا 4 ارب 18 کروڑ 80 لاکھ ، کریم بلاک انڈر پاس اور فلائی اوور منصوبے کا2 ارب51 کروڑ ،گلاب دیوی انڈر پاس اور لاہور برج کی ایڈیشنل لین کا 1 ارب 85 کروڑ کا پی سی ون ارسال کیا گیا ہے ۔