لاہور،کراچی ،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ (وقائع نگار، جنرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر،،92نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) ملک بھر میں مولانا طارق جمیل سمیت 184شخصیات کو نمایاں سول ایوارڈ سے نوازاگیا۔ نامور ٹی وی ہوسٹ نعیم بخاری، لیفٹیننٹ کرنل (ر) فاروق شہبازاور ناصر مجید مرزا کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے اپنا ایوارڈ وصو ل نہ کر سکے ۔تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو نشان امتیاز، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارت اعزاز حسن کارکردگی، تمغہ پاکستان، ستارہ خدمت، ستارہ قائداعظم اور تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔اسلام آباد میں صدرعارف علوی نے صحت، تعلیم، ادب، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات پر پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کو بھی سول اعزازات سے نوازا ہے ۔ نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں صادقین نقوی، پروفیسر شاکر علی (مرحوم)، ظہور الاخلاق (مرحوم)، عابدہ پروین، ڈاکٹر جمیل جالبی (مرحوم)، احمد فراز (مرحوم) شامل ہیں۔ ہلال امتیازحاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانیِ، ڈاکٹر آصف محمود جاہ اور سید جاوید انور شامل ہیں۔ ستارہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں جواد قمر، صفیہ (شہید)، ملک حیات اللہ(شہید)، ملک سردار خان (شہید)، ممتاز خان (شہید)، حیات اللہ خان (شہید)، ملک نیاز خان (شہید)، سپاہی اختر خان (شہید)، نوید صادق، مہر یاسر منظور، شفقت ملک، پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال (شہید)، پروفیسر ڈاکٹر حافظ مقصود احمد (شہید)، ڈاکٹر بشیر احمد (شہید)، ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی (شہید)، ڈاکٹر آصف (شہید)، ڈاکٹر شفقت (شہید)، ڈاکٹر یونس چنہ (شہید)، ڈاکٹر ولایت علی گوپانگ (شہید)، پروفیسر ڈاکٹر جاوید (شہید)، ڈاکٹر منیر خان (شہید)، ڈاکٹر اسامہ ریاض (شہید)، ملک اشدر (شہید) اور ڈاکٹر اخلاق خان (شہید) شامل ہیں۔ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف، بشری انصاری، سلطانہ صدیقی، سید فاروق قیصر، پیر سید لخت حسنین، محمد عمران قریشی، بریگیڈئر رانا عرفان شکیل رامے اور لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز شامل ہیں۔ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں روتھ وینی لیکرڈال، پروفیسر خالد مسعود گوندل، نعمت اللہ سرحدی، محمد علی شیخ، صائمہ شاہ، ہمایوں سعید، علی ظفر، حنا نصر اللہ، سرمد صہبائی، اندومریم مٹھا، فرحان محبوب، مولانا طارق جمیل، عبدالمالک قریشی اور محمد فہیم شامل ہیں۔ ڈاکٹر طارق شفیع مرحوم کو بعد از وفات ستارہ قائداعظم سے نوازا گیا۔ رچرڈ گیری ہوروٹز کو ستارہ خدمت سے نوازا گیا۔ جینی ٹیلر کو تمغہ پاکستان عطا کیا گیا۔ تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں فدا حسین، علی آفتاب تارڑ، سیّد شہزاد حسن، ہارون رشید خان، فخر الدین، میاں خان، لیفٹیننٹ کرنل محمد فہیم رضا خان، ملک وسید خان، مولوی گلداد خان، ملک اسلم نور خان، محمد رفیع شہید، داؤد خان شہید، عالم زیب شہید، اللہ رکھا شہید، شکیلہ ناز شہید، غنچہ ناز شہید، اعتزاز احمد گورائیہ، ساجد خان مہمند شہید، شاہد علی شہید، افتخار وحید شہید، فدا یار شہید اور حسن علی شہید شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں زیبا شہباز، محمد طاہر جاوید، حمید اللہ شاہ ہاشمی، فیصل ایدھی، سیّد عامر محمود، کیپٹن (ر) محمد الیاس، عمر سعید اور فرید احمد خان شامل ہیں۔ادھر کراچی میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو صدارتی ایوارڈز دیئے ۔تعلیم کے شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی مرحوم ، شعبہ فنون و اداکاری میں طلعت حسین ،شعبہ خدمات عامہ میں سسٹر روتھ فاؤ، پروفیسر (ر) ڈاکٹر خالد محمود،سبینہ مہتاب کھتری اور شعبہ انسان دوستی میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر عدنان اسدر علی کو ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا ۔ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی پانے والوں میں شعبہ فنون و اداکاری میں سکینہ سموں ، شعبہ فنون و آرٹ میں ذوالفقار علی لوند ، شعبہ فنون و مصوری میں عبد القدوس عارف، شعبہ فنون و ادب میں مہتاب محبوب شامل تھے ۔تمغہ امتیاز شعبہ تعلیم میں پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد ، شعبہ تعلیم اور ہیلتھ سائنسز میں پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی ، شعبہ فنون و اداکاری میں عبد الماجد جہانگیر ، شعبہ خدمات عامہ میں ڈاکٹر سید فیصل محمود اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے اسلم کو دیا گیا۔لاہور میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے بہتر ین کار کردگی کا مظاہر ہ کر نیوالی21اہم شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا ۔گور نرسرور نے کر کٹ کے میدان میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر نیوالے کر کٹرعبدالقادر مرحوم کو بعدازمر گ ستارہ امتیاز سے نوازاجو ان کی اہلیہ نے وصول کیا۔ماہر قانون احمد عرفان اسلم کو ستارہ امتیاز ،ثقافت کے شعبے سے وابستہ کرشن جی کرشن بھیل کو بعداز مرگ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ،نقاشی آرٹ سے وابستہ باقر نقاش، شفیق کو آرٹ اور فن خطاطی کے شعبے میں بہترین کارکردگی،نامور قوال سنتو قوال، کہانی اور ڈرامہ نویس مرزا اطہر بیگ،ڈاکٹراسلم انصاری کو ادب کے شعبے میں بہترین کارکردگی،کبڈی کے نامور کھلاڑی عرفان اورنامور ایتھلیٹ حیدر علی کو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔زراعت کے شعبے ریسرچ میں شاندار کارکردگی پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان ،تحقیقی مقالہ نویس ڈاکٹر فیصل شہزاد،جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی زیدی، نابینا پروفیسر الیاس ایوب کو تعلیم کے شعبے میں شاندار کارکردگی،ممتاز احمد خان کوصحت کے شعبے میں اور آئی بی کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر جاوید اقبال کو دہشت گردی کیخلاف بہتر ین اقدامات پر اور سی ٹی ڈی کے انسپکٹر زاہدلطیف کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا۔دریں اثنا خیبر پختونخواکے گورنر نے 10شخصیات کو صدارتی سول اعزاز سے نوازا ۔گورنر شاہ فرمان نے پروفیسر ڈاکٹررئیسہ بیگم گل کو شعبہ تعلیم و نرسنگ ، پروفیسرڈاکٹرمسلم شاہ اباسین یوسفزئی کو فنون ادب کے شعبہ میں خدمات پرصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔فنون گلوکاری میں ثریا خان المعروف مہ جبین قزلباش کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی (بعدازوفات)سے نوازا گیا۔دوسری طرف گورنر ہاؤس کوئٹہ میں دریان خان، یوسف گچکی، حبیب پانیزئی، ڈاکٹر فاروق ایغور، پروفیسر ڈاکٹر شرین خان، غزالہ جمعہ خان، سلیمان خان مہترزئی، پروفیسر صاحبزادہ حمید اﷲ اور رفیق شاد کو قومی اعزازات سے نوازا گیا جبکہ حسن کارکردگی ایوارڈز پانے والوں میں منیر احمد باندینی، ظفرعلی ظفر، پروفیسر زینب ثنا، نعیم آزاد، پروفیسر ڈاکٹر نصیب اﷲ سیماب، پروفیسر سیال کاکڑ، ڈاکٹر عبدالرحمن براہوی، اسحاق سوز، ڈاکٹر لیاقت تابان، پروفیسر ڈاکٹر خالق، ڈاکٹر فردوس انور، محمد علی اختیار، پناہ بلوچ، ممتاز یوسف، آصف جہانگیر، حبیب الرحمن پانیزئی، امان اﷲ ناصر، عارف ضیا، ڈاکٹر عالم عجیب، اے ڈی بلوچ، پروفیسر سلطان الطاف علی، محسن شکیل اور ڈاکٹر منیر رئیسانی شامل ہیں ۔ 184 شخصیات کو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر سول ایوراڈ عطا کرنے کا اعلان گزشتہ برس 14 اگست کو کیا گیا تھا تاہم حسب روایت ان شخصیات کو 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اعزازات سے نوازا جاتا ہے ۔