بیجنگ(ویب ڈیسک ) چینی اور امریکی سائنسدانوں کی مشترکہ ٹیم نے آج سے تقریباً 2 کروڑ 65 لاکھ سال قدیم ایک ایسے دیوقامت جانور کی باقیات دریافت کرلی ہیں جو موجودہ زمانے کے چار بڑے افریقی ہاتھیوں سے بھی زیادہ وزنی ہوا کرتا تھا۔ آن لائن شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، اس قدیم و معدوم جانور کے رکازات (فوسلز) شمال مغربی چین کے صوبے گینسو سے دریافت کیے گئے ہیں۔ اسے ’’پیراسیریتھیریئم لنکشیائنس‘‘ کا سائنسی نام دیا گیا ہے ۔