لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او منتظر مہدی نے کہا کہ اب جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر چالان کی بجائے مقدمہ درج ہوگا، سنگین خلاف ورزیوں پر چالان کی بجائے ایف آئی آرز درج ہونگیں، غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو آج اور کل وارننگ دی جائے گی، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف سوموار سے کریک ڈاؤن کیا جائے گا، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی لائیٹ لگانے والوں پر بھی ایف آئی آر دی جائے گی، جبکہ غیر قانونی طور پولیس فلیشر لائیٹس لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، علاوہ ازیں انہوں نے کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا جائے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کروا دیا جائے ، جبکہ ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جائے گا، شہری کے داخلی و خارجی راستوں پر ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ، سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں۔