لاہور/کراچی(نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر ) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھرمیں ربیع الثانی 1441ھ کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم ربیع الثانی1441ھ کل جمعہ 29نومبر کو ہوگی ۔ قبل ازیں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفترمحکمہ موسمیات کراچی میں ہوا۔ڈائریکٹر سپیس سائنس سپارکو غلام مرتضیٰ نے بھی شرکت کی ،صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے ۔ملک بھر میں کسی مقام سے چاند کی رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی، محکمہ موسمیات ،جامعۃ الرشید کے شعبہ فلکیات کے مراکز نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی۔