ہوائی(ویب ڈیسک) چاند کئی طرح سے اپنا چکر مکمل کرتا ہے اور اب ناسا کے ماہرین نے خبردی ہے کہ 2030 اور اس کے بعد اگلے چند برس تک چندا ماموں کی ڈگمگاہٹ (ووبلنگ) سے بالخصوص امریکہ کے ساحلی علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہوگی اور اس سے شہری سیلاب (اربن فلڈ) بھی آسکتے ہیں جو پہلے ہی سطح سمندر کی بلندی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے رونما ہورہے ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بالخصوص امریکی ساحلی علاقوں، الاسکا وغیرہ میں 2030 سے ہی ’بلند لہروں میں ڈرامائی‘ اضافہ ہوگا۔ یہ اضافہ 2035 کے آس پاس شدت اختیار کرے گا۔