بیجنگ (ویب ڈیسک) یوں تو پاکستان سمیت ایشیا بھر میں چاول کھانے کے بہت زیادہ لوگ شوقین ہیں، پاکستان، بھارت، بنگلا دیش سمیت پورے ایشیائی خطے میں چاولوں کی پیداوار بھی زبردست ہوتی ہے ، تاہم چاولوں کے بارے میں ایک حیران کن خبر چین سے آئی ہے چین میں چاول کا ایک پیالہ 1405 امریکی ڈالر (تقریباً دو لاکھ پاکستانی روپے ) کی خطیر رقم میں نیلام کیا گیا ہے ۔ شمالی چین میں واقع ایک گاؤں میں چاول کی پہلی فصل کی کٹائی کے بعد نئی فصل سے حاصل کیے جانے والے چاول کا پہلا پیالہ نیلام کیا جاتا ہے ۔