لاہور(خبرنگارخصوصی) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)کے چیرمین میاں نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ سمندر پار پاکستاینوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پرمیاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہے یے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے پر کشش مرا عات کا اعلان کرے تاکہ انکی طرف سے ترسیلات زر میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے ۔ میاں نعمان کبیر نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل گرتی ہوئی ترسیلات زر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا جو کہ1.43 فیصدکم ہو کر 5.47 ارب ڈالر کی سطح پر آ گیٔ ہیں جو کہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں 5.55ارب ڈالر ریکارڈ کی گیٔ تھیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی بحران کی کیفیت میں ترسیلات زر ہی واحد ذریعہ رہ گیا ہے۔