لاہور (کلچرل رپورٹر)اپنی مزاحیہ اداکاری سے فلم انڈسٹری میں منفرد مقام بنانے والے اداکار ننھا کی34 ویں برسی منائی گئی ،اداکار کے فلم انڈسٹری کے لئے کی گئی لازوال فنی خدمات دو عشروں تک لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ملک کے ممتاز کامیڈین رفیع خاورعرف ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’’ الف نون‘‘ سے شہرت حاصل کی، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966ء میں فلم ’’ وطن کا سپاہی‘‘ سے کیا، فلم’’ دبئی چلو‘‘ نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔فلم’’سالا صاحب ‘‘ نے لاہور میں مسلسل 300 ہفتے تک زیر نمائش رہ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ننھا کی اداکارعلی اعجاز کے ساتھ جوڑی کو بھی بہت پسند کیا گیا۔