کراچی(سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھول رکھے ۔جسٹس گلزار احمد بطورچیف جسٹس آف پاکستان حلف برداری کے بعد پہلی بار کراچی آئے تو پہلے انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔چیف جسٹس نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے ۔چیف جسٹس کی مزار قائد پر حاضری کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔چیف جسٹس نے مزار قائد کے احاطے میں اپنے ہاتھ سے پودا بھی لگایا ،مزار قائد پر نیوی کے چاک وچوبند دستے نے سلامی بھی دی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے لیے دس جنوری کو دو بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ بنچ نمبر ایک کی سربراہی چیف جسٹس گلزار احمد کریں گے ۔ بینچ کے دیگر ججوں میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شامل ہیں جبکہ بنچ ٹو جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہے ۔