لاہور(کلچرل رپورٹر)ہارر فلموں ، ڈراموں اور ویب سیریز کے شائقین فلم ساز عاصم عباسی کی کامیاب ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ کے بعد جلد ہی کرائم تھرلر ویب سیریز ’’قاتل حسینائوں کے نام‘‘ دیکھ سکیں گے بھارت کے زی فائیونے پاکستانی ویب سیریز ’’قاتل حسینائوں کے نام‘‘کو آئندہ ماہ 10 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔ چینل زندگی خصوصی طور پر اردو فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کے لیے بنایا گیا ہے ۔سیریز کے جاری کیے گئے ٹریلر سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے ، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ ویب سیریز کی مرکزی کہانی خواتین کے کرداروں کے گرد ہی گھومتی ہے ۔