لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل میں ’’الحمر اچلڈرن تھیٹر فیسٹیول ‘‘ پر اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے اظہار خیال کیا۔اس موقع پر 500نوجوان آرٹسٹوں کے کام پر مبنی کتابچہ کی تقریب رونمائی ہوئی اور 16ویں الحمرا ینگ آرٹسٹ نمائش پر ڈاکومنٹری ریلیز کی گئی۔ اس موقع پر ثمن رائے نے کہا کہ چلڈرن تھیٹر فیسٹیول بچوں کی تخلیقی نشوونما میں معاون ثابت ہوگا۔ منیزہ ہاشمی نے کہا کہ الحمرا کے تاریخ میں پہلی بار بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے اگلے ہفتے سیمینارکاانعقاد ہوگا۔