لاہور(پ ر )چلڈرن اور ٹیچرز لٹریچر فیسٹولز کے پروگرام کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ بچوں کا سالانہ ادبی میل 21 سے 22 جنوری اور اساتذہ کا ادبی میلہ 23 جنوری کو چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں ہو گا۔بچوں کا ادبی میلہ، ادارہ ء تعلیم و آگہی(ITA) کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے جس کی بانی بیلا رضا جمیل اور شریک بانی امینہ سید ہیں۔ تین دن تک جاری ان میلوں میں بچوں اور اساتذہ کیلئے ایک سو سے زیادہ سیشنز ہوں گے جن کی قیادت 25 سے زائد شریک اداروں کے نمائندے کریں گے ۔21 جنوری کو علی حمزہ، نور اور راکے جمیل موسیقی کا جادو جگائیں گے ۔ تینوں روز صبح9 سے شام4 بجے تک مختلف سماجی پس منظر رکھنے والے ہر عمر کے طلبہ اور اساتذہ کیلئے متعدد سیشنز ہوں گے جن میں ورکشاپس،تھیٹراور پینل کی شکل میں گفتگو،کتابوں کی رونمائی،مختلف ادبی و تعلیمی سرگرمیاں ،سٹالز اور موبائل لائبریریاں شامل ہیں۔