لاہور(سید مجاہد شاہ)پنجاب پولیس نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی اقدامات مکمل کرلئے ۔صوبے کے مختلف اضلاع کے 92مقامات کو حساس قرار دیاگیا ہے ۔آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے تمام فیلڈ افسران کی طرف سے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پرنفری کی ڈیمانڈکے مطابق سکیورٹی عملے کی تعیناتی اور دیگر انتظامات کی حتمی منظوری دے دی۔آئی جی پنجاب کی طرف سے نفری منظوری کے مطابق تمام 36اضلاع میں پنجاب پولیس کے 46ہزار 9 سو 63 افسران و اہلکاران 554جلوسوں اور 987مجلسوں پر فرائض ادا کریں گے ۔ صوبے بھر میں نکلنے والے جلوسوں اور مجالس کواے بی سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ 113اے کیٹگری، 174بی اور 267سی کیٹگری کے جلوس نکلیں گے جبکہ اے کیٹگری کے تحت 93 مجالس، بی کیٹگری کی305اورسی کیٹگری کی 589مجالس منعقد ہوں گی۔صوبے کے 20اضلاع میں پاک آرمی اور پاک رینجرز کے جوان بھی سٹینڈ بائی ہونگے ۔