بیجنگ( اے ایف پی) چین کے اعلی مذاکرات کار کے مطابق بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان جزوی تجارتی مذاکرات میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے ۔چین کے تجارتی وفد کے سربراہ لیو ہی کے مطابق واشنگٹن میں ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے جزوی ڈیل کا اعلان کیا تھا۔نائب وزیر اعظم نے ورچوئل ریالٹی کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈیل میں امریکی فارم مصنوعات کی خرید شامل تھی۔