کوئٹہ (این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور کالج اساتذہ اور طالبعلموں سے خطاب کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جواینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نیشنل سکیورٹی اور ملک کو درپیش چیلنجز سے متعلق گفتگو کی،جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان کو درپیش چیلنجز اور انکے حل کیلئے اقدامات سے متعلق بھی طلباء کو آگاہ کیا۔