واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ چین کا ایران میں داخلہ مغربی ایشیا کے استحکام کو تباہ کردیگا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ بیجنگ کے ذریعے ایران سے تجارت ، مالی لین دین اور اسلحہ تک رسائی سے خطرات میں اضافہ ہوگا،امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایک بار پھر ایران اور چین کے درمیان تعاون پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ،ایران اور چین کے درمیان علاقائی تعاون پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ٹوئیٹ کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین کا ایران میں داخلہ مغربی ایشیا کے استحکام کو تباہ کردیگا،مائک پومپیو نے بے بنیاد بیانات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کے ذریعے ایران کو تجارت اور مالی لین دین کی سہولتوں کی فراہمی اور اسلحہ تک رسائی کے نتیجے میں خطے کیلئے خطرات میں اضافہ ہوگا۔امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بھی چین اور ایران کے درمیان چار سو ارب ڈالر کے مجوزہ دفاعی سودے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کیساتھ تعاون کرنیوالی چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دی تھی۔امریکی وزیر خارجہ پچھلے چند ماہ کے دوران ایران اور چین کے درمیان مجوزہ طویل المدت اقتصادی معاہدے پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔